تین دہشت گرد چینی قونصلیٹ میں داخلے کی کوشش میں سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر

135

راولپنڈی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) دہشت گردوں نے چینی قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم رینجرز اور پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 دہشت گرد چینی قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش میں سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، رینجرز اور پولیس نے صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں کر لیا ہے۔