تین سال بعد ملک میں چینی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جو عوام کے لیے ایک ریلیف ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات میں اظہار خیال

127

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال بعد ملک میں چینی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جو کہ عوام کے لیے ایک ریلیف ہے۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے جمعہ کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری خزانہ بھی شریک تھے۔وزیراعظم نے ملک میں چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد ملک میں چینی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جو کہ عوام کے لیے ایک ریلیف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو کیش کریڈٹ کے حوالے سے سہولیات دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔