تین سہ ماہیوں کے دوران کاروں اورجیپوں کی پیداوارمیں 22.12فیصد اضافہ

ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں ملک میں کاروں اورجیپوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 22.12فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2018ءتک ملک میں 1لاکھ76ہزار7کاروں اورجیپوں کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 22.12فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان میں 1لاکھ29ہزار کاریں اورجیپیں تیارہوئی۔اس عرصہ میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21.29فیصد اورموٹرسائیکلوں کی پیداوار میں 14.26فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔