لاہور۔26جون (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے کہا ہے کہ مریم نواز کا ویژن عام آدمی کی خدمت اور فلاح ہے۔ تین ماہ میں مریم نواز نے صوبے میں وہ کام کیے ہیں جو پنجاب کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوئے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کا نعرہ لگانے والوں نے قوم کو 49 ہزار ارب کا مقروض کر دیا لیکن بدلے میں نئے پاکستان کی ایک اینٹ نہیں لگا سکے۔
مریم نواز بغیر کسی انتخابی نعرے کے پنجاب کی عوام کو ایک لاکھ گھروں کا منصوبہ دینے جا رہی ہے۔اس پروجیکٹ کو مزید توسیع دی جائے گی۔ مریم نواز اس وقت پنجاب میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر سمیت تمام شعبوں میں نمایاں کام کر رہی ہیں۔ کوئی ایک ایسا شعبہ بھی نہیں ہے جس میں ابھی تک پولیسی سازی اور فریم ورک نہ بنا ہو۔ مریم نواز کی اس وقت سب سے بڑی ترجیح خواتین اور بچے ہیں۔