اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کےمشیر پارلیمانی اموربابر اعوان نے کہا ہے کہ تین ماہ کی تیاری کے باوجود ریڈ زون میں 3 ہزار لوگ آئے۔انہوں نے پی ڈی ایم کے احتجاج پر اپنے رد عمل پر مبنی ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد نے منی لانڈرنگ موومنٹ مسترد کردی ہے۔اسی شہر میں، کپتان کی ایک کال پر لاکھوں لوگ نکلتے ہیں۔ چور اور چوکیدار میں یہی فرق ہے۔ استعفے کی دھمکی دے کر اسمبلی سے تنخواہیں وصول کرنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں ۔