23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںتین ملکی ون ڈے سیریز، جنوبی افریقہ اور افغانستان اے کے مابین...

تین ملکی ون ڈے سیریز، جنوبی افریقہ اور افغانستان اے کے مابین میچ (کل) کھیلا جائے گا

- Advertisement -

پریٹوریا ۔ 28 جولائی (اے پی پی) تین ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ جنوبی افریقہ اور افغانستان کی اے کرکٹ ٹیموں کے مابین (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ، بھارت اور افغانستان کی اے کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز جنوبی افریقہ میں جاری ہے۔ تین ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی اے ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یکم اگست کو چوتھے میچ میں افغانستان اور بھارت کی اے ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پانچواں میچ 3 اگست کو جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 5 اگست کو سیریز کے چھٹے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=63859

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں