24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںتین ملکی ویمنز ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا...

تین ملکی ویمنز ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 76 رنز سے ہرا دیا

- Advertisement -

کولمبو۔9مئی (اے پی پی):تین ملکی ویمنز ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 76 رنز سے ہرا دیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ اینری ڈیرکسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز بنائے۔

- Advertisement -

کلوئی ٹرایون نے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 42.5 اوورز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان چماری اتاپتو 52 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

کلوئی ٹرایون نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں