40.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںتین نئے ڈرائیونگ لرنرز سینٹرز سے لرنرز لائسنس کے اجراء کا سلسلہ...

تین نئے ڈرائیونگ لرنرز سینٹرز سے لرنرز لائسنس کے اجراء کا سلسلہ شروع

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 07 دسمبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تین نئے ڈرائیونگ لرنرز کیاسک سینٹرز سے لرنرز لائسنس کے اجراء کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

تین روز میں ڈرائیونگ لائسنس کے اہل 2193 افراد نے نئے کیاسک سینٹرز سے لرنرز لائسنس حاصل کئے نئے لرنرز لائسنس کیاسک کا مقصد شہریوں کو قریب ترین علاقے میں سہولیات کی فراہمی ہے،پولیس کے مطابق سی پی اوسید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے پیرودھائی، نیوٹاؤن اور اڈیالہ روڈ پر لرنرز کیاسک سینٹرز کا آغاز کیا ہے۔

- Advertisement -

تین روز میں ڈرائیونگ لائسنس کے اہل 2193 افراد نے نئے کیاسک سینٹرز سے لرنرز لائسنس حاصل کئے۔نئے لرنرز لائسنس کیاسک کا مقصد شہریوں کو قریب ترین علاقے میں سہولیات کی فراہمی ہے ڈرائیونگ لائسنس کے اہل افراد لائسنس ضرور حاصل کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں،

کم عمر اور بلا لائسنس ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی خصوصی مہم جاری ہے، خصوصی مہم کے دوران اب تک 1838 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، مہم کے دوران گزشتہ روز ـ173 مقدمات درج کئے گئے، ٹریفک صورتحال کی بہتری اور شہریوں کی سہولت کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417810

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں