تین چینی خلا باز کامیابی کے ساتھ خلائی سٹیشن پہنچ گئے

117
تین چینی خلا باز کامیابی کے ساتھ خلائی سٹیشن پہنچ گئے

بیجنگ۔6جون (اے پی پی):چین کے نئے خلائی سٹیشن کے لیےبھیجے گئے تینوں خلا باز کامیابی کے ساتھ خلائی سٹیشن پہنچ گئے ہیں۔ چینی ذرائع ابلاغ نے چین کی خلائی ایجنسی چائنا مینڈ سپیس ( سی ایم ایس اے)کے حوالے سے بتایا کہ چین نے تینوں خلا بازروں کو صحرائے گوبی کے لانچ سینٹر سےشینزو 14 سپیس کرافٹ کے ذریعے 5 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 44 منٹ پر کامیابی سے روانہ کیا جو پیر کو پہنچ گئے ہیں ،

تینوں خلاباز چین کے تعمیر کردہ تیانگ اونگ سٹیشن کے موڈیولز میں قیام کریں گے اور ان کی واپسی دسمبر 2022 میں ہوگی،یہ خلائی سٹیشن کی تعمیر کے لیے بھیجے جانے والا تیسرا انسان بردار مشن ہے۔اس خلائی سٹیشن کے لیے پہلا مشن 2021 میں وہاں پہنچا اور ستمبر 2021 میں اس کی واپسی ہوئی جس کے بعد 6 ماہ کے لیے دوسرا مشن بھیجا گیا۔اس خلائی سٹیشن کے لیے چین کی جانب سے 2022 کے اختتام تک 6 مشن شیڈول کیے گئے ہیں جن میں سے ایک انسان بردار ہوگا، 2 لیبارٹری موڈیولز اور 2 کارگو مشنز ہوں گے۔سٹیشن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ اس کی زندگی 15 سال ہوگی جس پر ہر سال 2 انسان بردار اور 2 کارگو مشنز بھیجے جائیں گے۔