- Advertisement -
رینالہ خورد۔ 12 مارچ (اے پی پی):تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں واقع چکنمبر 1 ون آر اے موڑ پرتین نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا وہاں سے گذرنے والے 25 سے زاہد راہگیروں سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر نقدی موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین لیا ڈاکوراہگیروں سے لوٹ مار کرنے کے بعد راہگیروں جو قریبی فصلوں میں بٹھاتے رہے اسی دورآن ڈاکو ناکہ سے ایک گاڑی گذری جسکو ڈاکووں نے روکنا چاہا
گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کردی ڈاکووں کی فائرنگ سے گاڑی میں سوارافراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے گاڑی سوار افراد نے گاؤں جاکر اطلاع کردی اسی دورآن ڈاکوفرار ہوگیے اطلاع ملتے ہی صدر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرکے کاروائی کا آغاز کردیاہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571707
- Advertisement -