تین ہفتوں میں ہسپتال کی وارڈز کو اپ گریڈ کریں،وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی پمز انتظامیہ کو ہدایت

114

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 3 ہفتوں میں ہسپتال کی وارڈز کو اپ گریڈ کریں۔ جمعہ کو انھوں نے پمز کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف حصوں میں گئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے صفائی کے انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی صفائی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ انتظامات کر رہی ہے۔ انہوں نے پمز کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تین ہفتے کے اندر ہسپتال کے تمام وارڈز کو اپ گریڈ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پمز میں ملک بھر سے مریض آتے ہیں۔ پمز میں علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔