تیونس میں اسرائیل مخالف مظاہرہ

76

تیونیسیا ۔ 19 فروری (اے پی پی) تیونس کے عوام نے پارلیمنٹ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو جرم قرار دینے کے قانون کی منظوری کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے دارالحکومت میں تیونسی عوام نے مظاہرہ کر کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کو جرم سمجھنے کے قانون کی مخالفت کرنے کی شدید مذمت کی۔اس مظاہرے میں تیونس کی انسانی حقوق اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ بعض پارلیمانی اراکین نے بھی شرکت کی۔