تیونس کے ساحل کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، ایک شخص ہلاک ، 80 لاپتہ

172

تیونس۔ 05 جولائی (اے پی پی) تیونس کے ساحل کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک اور 80 سے زیادہ لاپتہ ہو گئے۔تیو نس کے ساحلی محافظوں کے مطابق کشتی پر 86 تارکین وطن سوار تھے۔کشتی تیونس کے جنوبی ساحلی علاقے میں ڈوبی۔ مالی اور آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے4 مسافروں کو بچا لیا گیا تاہم ان میں سے ایک ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے، تارکین وطن لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔