- Advertisement -
اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہار کیانی نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی حالیہ منظر عام پر آنے والی آڈیو منتخب وزیر اعظم کو توہین عدالت کے الزام میں ہٹانے کی سازش ہے۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو نوازشریف کی 2017 میں نااہلی، ہماری قیادت کو جھوٹے مقدمات میں قید کرنے کی سازش کا تسلسل اور مریم نوازکو فکس کرنے کی پہلے آنے والی آڈیو کا مزید ثبوت ہے۔ بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ ایسے سازشیوں کو کٹہرے میں لاکر سزا دی جانی چاہیئے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=360749
- Advertisement -