لندن۔11جولائی (اے پی پی):نیدرلینڈ ز کے ٹینس کھلاڑی ثام وربیک اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا نے رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جو سیلسبری اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی کو ٹائی بریک پر شکست دے کر ایونٹ جیت لیا۔
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں نیدرلینڈ ز کے ٹینس کھلاری ثام وربیک اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جو سیلسبری اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)اور 6-7(3-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
یوں نیدرلینڈ ز کے ٹینس کھلاری ثام وربیک اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا نے پہلی مرتبہ کسی گرینڈسلام کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔29 سالہ جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار دار کیٹرینا سینیاکووا نے اس فتح کے ساتھ اپنے کیریئر کے گرینڈ سلام ویمنز ڈبلزٹائٹلز میں اضافہ کرتے ہوئے دسواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔نیدرلینڈز کے ثام وربیک کے لیے یہ پہلا بڑا ٹائٹل ہے جبکہ کیٹرینا سینیاکووا دو بار کی اولمپک چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ سال کے پیرس اولمپکس گیمز میں ٹامس میخاچ کے ساتھ مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے باربورا کریجیکووا کے ساتھ مل کر 2021 میں ٹوکیو اولمپکس گیمز میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔