ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں

104

میلبورن ۔ 27 جنوری (اے پی پی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکے کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سمانتھا سٹوسر اور انکے ہم وطن ثام گروتھ پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی سیمی فائنل میں شکست کے بعد باہر ہوگئی۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام کے مکسڈ ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکے کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ نے سخت مقابلے کے بعد سمانتھا سٹوسر اور انکے ہم وطن ثام گروتھ پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو 6-4، 2-6 اور 10-5 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔