- Advertisement -
کیلیفورنیا ۔ 10 مارچ (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائیکووا شاندار آغاز کرتے ہوئے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں جرمنی کی جولیا گورجز اور انکی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپنکو کو ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=45894
- Advertisement -