ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

98

میلبورن۔24جنوری (اے پی پی):بھارت کی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کے امریکی جوڑی دار راجیو رام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

انہوں نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں میزبان ٹینس کھلاڑی ایلن پیریز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار مٹ وی مڈل کوپ کو شکست دی۔ رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ میں مکسڈ ڈبلز کےدوسرے رائونڈ میں ثانیہ مرزا اور راجیو رام نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹینس کھلاڑیایلن پیریز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار مٹ وی مڈل کوپ کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 6-7،6-8اور 4-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔