ثانیہ مرزا اٹالین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

74

روم ۔ 17 مئی (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں بدھ کو پری کوارٹرفائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار یروسلاوا کا مقابلہ ایلینا سوتیلانا اور اولگا ساوچک پر مشتمل یوکرینی جوڑی سے تھا لیکن اولگا کی انجری کے باعث یوکرینی ٹیم مقابلے کیلئے نہ آ سکی جس کی وجہ سے ثانیہ مرزا اور یروسلاوا فاتح قرار پائیں۔