23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںثانیہ مرزا ووہان اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا ووہان اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

- Advertisement -

بیجنگ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، مرزا اور شوئی پنگ نے سپیئرز اور روسل سکا کو شکست دی۔ چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی پنگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپیئرز اور روسل سکا کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-3 اور 10-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسری جانب سوئس سٹار مارٹینا ہنگس اور چن جین ینگ بھی کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے گرونفیلڈ اور پشکے کو شکست دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71505

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں