22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںثروت فاطمہ نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن...

ثروت فاطمہ نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 24 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بیڈ منٹن کھلاڑی ثروت فاطمہ کو ساؤتھ ایشین ریجنل بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ثروت فاطمہ نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے اس کامیابی کو بلوچستان کے نوجوانوں کی محنت، جذبے اور صلاحیتوں کا ثبوت قرار دیا ۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں صوبے کے کھلاڑیوں کی کامیابیاں نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں ۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ثروت فاطمہ جیسی باصلاحیت کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ثروت فاطمہ اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کرچکی ہیں، جس دوران وزیر اعلیٰ نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل میں بہترین کارکردگی کی توقع ظاہر کی تھی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں