ایبٹ آباد۔ 4 ستمبر (اے پی پی):گلیات میں ثقافتی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ہزارہ آٹو موٹیو کمیونٹی (ایچ اے سی) اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے تعاون سے ”ثقافتی میلہ“ 6 ستمبر کو منعقد ہو گا۔ میلہ میں خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے سٹالز لگائے جائیں گے جو سیاحوں کو پورے پاکستان کی روایات سے متعارف کرائیں گے۔
میلہ میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے علاقائی ثقافت کو فروغ حاصل ہو گا، ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ وہاں آپ کو کھانے کے سٹالوں سے آنے والی لذیذ مہکوں سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقع ملے گا جو مقامی کھانے کی پیشکش کرتے دکھائی دیں گے۔
ثقافتی تفریح کے ساتھ ساتھ جی ڈی اے کاروں سے محبت کرنے والے لوگوں کیلئے کچھ خاص کرنے جا رہا ہے، میلہ میں کار شو کا اہتمام کیا گیا ہے جو یقینی طور پر آپ کے انجن کو چلانے میں مدد فراہم کرے گا۔ نتھیاگلی کلب میں منعقدہ شاندار ونٹیج کار شو کے ساتھ مختلف ثقافتی اور کھانے پینے کے سٹالز سے آپ کو لطف اندوز ہونے کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386194