سرینگر ۔ 17 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے وادی کشمےر مےں جاری انتفادہ کے دوران قلیل مدتی تحریک سے طویل المدتی تحریک کیلئے نئی حکمت عملی وضع کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ انہوںنے کہاہے کہ عوام کے مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے تحریک آزادی کو آگے بڑھایا جائے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ کشمیری قوم نے ایک اخلاقی فتح حاصل کی ہے اوربھارتی حکومت پر واضح کردیا گیاہے کہ کچھ بھی ہوجائے ہم اپنے مستقبل اور قسمت کے خود مالک ہیں اوراپنی منزل مقصود کے بارے میں فیصلہ ہم کریں گے ۔