26.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومقومی خبریںجاری مالی سال میں بینکوں سے حاصل کردہ حکومتی قرضہ جات میں...

جاری مالی سال میں بینکوں سے حاصل کردہ حکومتی قرضہ جات میں 57.60 فیصد

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):مالیاتی نظم و نسق کی بہتری کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضہ جات میں 57.60 فیصد جبکہ بجٹ سپورٹ کے لئے حکومتی قرضوں میں 62.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک(ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں یکم جولائی 2024 سے لیکر 16 مئی 2025 کے دوران بینکوں سے حاصل کردہ حکومتی قرضوں کا حجم 2.881 ٹریلین روپے تک کم ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قرضوں کی وصولی 6.795 ٹریلین روپے رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی ساڑھے 9 ماہ کے دوران بینکوں سے حاصل کردہ حکومتی قرضہ جات 3.914 ٹریلین روپے یعنی 57.60 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح رواں مالی سال کے دوران بجٹ سپورٹ کے لئے بینکوں سے حاصل کردہ حکومتی قرضہ جات میں بھی 62.22فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور رواں مالی سال کے آغاز سے لیکر 16مئی 2025 کے دوران بجٹ سپورٹ کے لئے بینکوں سے حاصل کردہ حکومتی قرضے 2.137 ٹریلین روپے تک کم ہوگئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں قرضوں کا حجم 5.657 ٹریلین روپے رہا تھا۔

- Advertisement -

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران بجٹ سپورٹ کے لئے بینکوں سے حاصل کردہ حکومتی قرضہ جات میں 3.520 ٹریلین روپے یعنی 62 فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے کہا ہے کہ بجٹ سپورٹ کے لئے حکومتی قرضوں میں 60فیصد کی کمی مالیاتی نظم و نسق کی بہتری کی عکاس ہے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ رواں مالی سال کے لئے جی ڈی پی کے 2.1 فیصد کے مساوی پرائمری سرپلس کا مقررہ ہدف بھی حاصل کرلیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602595

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں