جاری مالی سال میں پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 10 ارب روپے کے فنڈز مختص

229

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے جاری مالی سال کے دوران پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 10 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے مطابق حکومت ملک میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہے جس میں تکنیکی مہارت پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ نوجوان اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ تکینیکی مہارتوں سے روشناس ہو کر باعزت روزگار کما سکیں۔