جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران خام خوراک کی برآمدات میں 42.39فیصد اضافہ

107
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران خام خوراک کی برآمدات میں 42.39فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی ، اگست 2024کے دوران برآمدات کی مالیت 1.01 ارب ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی ، اگست 2023 کے عرصہ برآمدات سے 710.65ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا ،

اسطرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ رواں مالی سال کے دوران پہلے دو ماہ کے دوران خام خوراک کی ملکی برآمدات میں 0.299ارب ڈالر یعنی 42 فیصد سےزیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔