جاری منصوبوں پر بہترین کوالٹی میٹریل استعمال کیا جائے، ملک صہیب احمد بھرتھ

92

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ٹول پلازہ کی مینجمنٹ، شاہراہوں کی پبلک پرائیویٹ موڈ اور کنٹریکٹ بیسٹ مینجمنٹ کاجائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری سی اینڈ ڈبیلیو سہیل اشرف، چیف انجینئر اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ٹول پلازہ مینجمنٹ اور شاہراہوں کی تعمیر کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ موڈ پر بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ پنجاب بھرمیں سی اینڈ ڈبلیو کے 45 ٹول پلازہ موجود ہیں،41 ٹول پلازہ فنکشنل اور35 پر کیمرے نصب ہیں جبکہ41 ٹول پلازہ کی نیلامی کا عمل مکمل کردیا گیا ہے،صوبائی وزیر نے تمام ٹول پلازوں پر کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنانے کی ہدایت دیں۔

اجلاس میں ٹول پلازہ کے ڈیزائن آپریشنز پر بھی بات چیت کی گئی اور چنیوٹ سرگودھا شاہراہوں کی تعمیر کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی)موڈ پر جانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے تمام چیف انجینئرز، ڈپٹی سیکرٹریز اور ایکسیئن کو شاہراہوں کی مانیٹرنگ کے لئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں پر بہترین کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنائیں اورتمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔