جازان اور طائف میں منشیات ضبط، 2غیر ملکی گرفتار

105
جازان اور طائف میں منشیات ضبط، 2غیر ملکی گرفتار

جازان۔22دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں ادارہ انسداد منشیات نے جازان اور طائف میں کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1.1 کلو کرسٹل ضبط کر لیا گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جازان میں ایتھوپین تارک وطن گرفتار ہوا ہے جس کے قبضے سے نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں۔ ایک اور کارروائی طائف میں ہوئی ہے جس میں پاکستانی تارک وطن گرفتار ہوا ہے۔

مذکورہ شخص شہر میں منشیات کا سپلائر تھا اور اس کے قبضے سے 1.1 کلو کرسٹل ضبط ہوا ہے ۔گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن میں پیش کیا جائے گا۔