جاز اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، معروف موبائل اور انٹرنیٹ کمپنی جاز نے نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کر لیا ہے۔ نادرا ٹیکنالوجیز، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا تجارتی ونگ ہے۔ اس مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت دونوں ادارے مل کر ایسے ڈیجیٹل حل تیار کریں گے …

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، معروف موبائل اور انٹرنیٹ کمپنی جاز نے نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کر لیا ہے۔ نادرا ٹیکنالوجیز، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا تجارتی ونگ ہے۔

اس مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت دونوں ادارے مل کر ایسے ڈیجیٹل حل تیار کریں گے جو شہریوں اور کاروباری اداروں کو محفوظ، آسان اور قابلِ اعتماد سروسز فراہم کریں گے۔ معاہدے کا مقصد مالی شمولیت کو فروغ دینا، ای گورننس کو بہتر بنانا اور ڈیجیٹل معیشت میں عام پاکستانیوں کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے اس موقع پر کہا کہ یہ شراکت داری اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت ہم کنیکٹیویٹی سے آگے بڑھتے ہوئے ایسے پلیٹ فارمز بنا رہے ہیں جو لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جاز کا جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور این ٹی ایل کی مستند شناختی خدمات مل کر ایک ایسا نظام قائم کریں گے جو ہر پاکستانی کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور بنیادی خدمات تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔

مزید خبریں