جاز نے عازمین حج کے لئے سعودی ڈیٹا رومنگ بنڈلز متعارف کروا دیئے

176
Jazz

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے سعودی عرب میں حج کے دوران پاکستانی عازمین حج کی انٹرنیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سعودی ڈیٹا رومنگ بنڈلز متعارف کرا دیئے ہیں۔سعودی ڈیٹا رومنگ بنڈلز سے عازمین حج مناسب قیمتوں پر بالترتیب 30 اور 45 دنوں کیلئے 2GB اور 6GB ڈیٹا حاصل کر سکیں گے۔

اس پیشکش کا مقصد عازمین حج کے مقدس سفر کے دوران پاکستان میں اپنے پیاروں کے ساتھ رابطوں کو برقرار رکھنا ہے۔ان بنڈلز کو فعال کرنے کیلئے صافین *ROAM#یا *762#ڈائل کرکے سروس حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ڈیٹا بنڈلز جاز کے صارفین کی ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کے مظہر ہیں۔ جامع مواصلاتی خدمات فراہم کر کے جاز کا مقصد پاکستانی زائرین کے روحانی تجربے کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ جڑے رہ سکیں۔