جاز کا ڈیٹا سینٹرز کی پریسیشن کولنگ سالوشن کیلئے ای این اے کے ساتھ معاہدہ

116
جاز کا ڈیٹا سینٹرز کی پریسیشن کولنگ سالوشن کیلئے ای این اے کے ساتھ معاہدہ

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):جاز نے جعفر بزنس سسٹمز(جے بی ایس)کی کمپنی ای این اے کے ساتھ اپنے ڈیٹا سینٹرز کے لیے پریسیشن کولنگ سلوشن کے لیے تین سالہ معاہدہ کیا ہے۔بدھ کو جاز پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پریسیشن کولنگ ایسے مشن کرٹیکل آئی ٹی ماحول کے لیے ضروری ہے جیسے کہ ڈیٹا سینٹرز جہاں درجہ حرارت میں معمولی تبدیلی بھی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

ٹیلی کام کے شعبے میں جہاں بلا تعطل کمیونیکیشن اور کنیکٹیویٹی سب سے اہم ہے، یہ معاہدہ جاز کو اپنے ڈیٹا سینٹرز کی مستحکم اور موثر حالت کو برقرار رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار کی کنیکٹیویٹی سروسز فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس کے علاوہ یہ حل کم کاربن فٹ پرنٹ اور گیس کے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے جو پائیداری کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

یہ حل جاز کے ڈیٹا سینٹرز کو اے آئی ایپلی کیشنز سے بڑھتی ہوئی پروسیسنگ کی ضروریات کو منظم کرنے میں بھی مدد دے گا جس سے تیز تر ردعمل کے اوقات اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جائے گا۔جے بی ایس کے سی ای او اور ڈائریکٹر وقار الاسلام نے اس حوالے سے کہا کہ جاز کے ساتھ اس سٹرٹیجک شراکت داری کے تحت ڈیٹا سینٹر اور کولنگ ٹیکنالوجی کے جدید ترین حل فراہم کیے جا سکیں گے۔

فریم معاہدہ جے بی ایس کے اے آئی پر مبنی پائیدار حل کے فروغ کے لیے مسلسل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ جاز کی صلاحیت کو بھی نمایاں کرتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور اس کو اپنانے کے قابل ہے۔

کنٹری لیڈر شنائیڈر الیکٹرک برائے سکیور پاور اینڈ ڈیجیٹل انرجی احسن قمر نے کہا کہ شنائیڈر الیکٹرک اپنے صارفین کے لیے پائیداری اور کارکردگی کے لیے ڈیجیٹل پارٹنر بننے کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ہم جاز کے اس تبدیلی کے سفر کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں اور پاکستان میں توانائی کی موثر ڈیٹا سینٹر کے معیار کو قائم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ای این اے کے سی ای او عامر سلمان نے کہا کہ جعفر بزنس سسٹمز کی کمپنی انرجی اینڈ آٹومیشن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ اپنے صارفین کو بہترین معیار کی مصنوعات اور حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ان کی کامیابی ہمارا مقصد ہے۔

جاز ٹیلی کام انڈسٹری کا بڑا نام ہے اور ان کا ہم پر اعتماد ہمارے لیے فخر کا باعث ہے اور ایک امتحان بھی ہے، ہم اپنی بہترین مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں، جیسے کہ ہمارے نئے لوگو ‘works better’ سے ظاہر ہوتا ہے۔ جاز کے ہیڈ آف سورسنگ اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ عثمان قریشی نے کہا کہ ای این اے کو تین سالہ معاہدہ دینا ای این اے کی صلاحیت اور قابل اعتمادیت کا ثبوت ہے کہ وہ مشن کرٹیکل آئی ٹی ماحول کے لیے جدید کولنگ حل فراہم کرنے میں ماہر ہےڈیٹا سینٹرز میں موثر کولنگ حل آپریشنل لچک اور توانائی کی کارکردگی کے لیے ضروری ہیں۔

ڈیٹا پروسیسنگ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ ذمہ دار کولنگ سسٹمز کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں اور کم کاربن فٹ پرنٹ میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ای این اے اور شنائیڈر الیکٹرک کے ساتھ شراکت داری میں جاز اپنے ڈیٹا سینٹرز کے لیے جدید ترین کولنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ رہنمائی کر رہا ہے۔

 یہ تعاون نہ صرف ماحولیاتی، سماجی، اور حکومتی (ای ایس جی) معیارات کے ساتھ ہم آہنگ ہے بلکہ پائیدار آپریشنز، کم توانائی کی قیمتوں اور ماحولیاتی ذمہ داری کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے جس سے موثر کولنگ آپریشنل کی بہتری اور کمپنی کی دیکھ بھال کا ایک اہم جزو بنتی ہے۔

جاز کے ہیڈ آف نیٹ ورک آپریشنز محمد علی نے کہا کہ جاز میں، جدید ترین ڈیٹا سینٹرز وہ انجن ہیں جو ہمارے ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات کو ملک بھر میں فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ہمارے ڈیٹا سینٹر سٹریٹیجی کی بنیاد ہائی ریلائی ایبیلیٹی اور کارکردگی ہے۔ ای این اے اور شنائیڈر الیکٹرک کے ساتھ کولنگ حل پر ہماری اس دلچسپ شراکت داری ہماری اس وژن کے ساتھ بہت اچھی طرح ہم آہنگ ہے کہ ہم اپنے تمام صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت کے ساتھ پائیدار آپریشنز کو یقینی بنائیں۔