اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) جاز کے براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئی۔ جاز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی پاکستان میں تھری اور فور جی خدمات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور ستمبر 2018ءکے اختتام پر جاز کے براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 2 کروڑ 4 لاکھ 31 ہزار 479 تک پہنچ گئی۔