جاسٹا سے عالمی سطح پر افراتفری پیدا ہوگی، سوڈانی صدر کا انتباہ

95

خرطوم ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے خبردار کیا ہے کہ امریکی کانگریس میں حال ہی میں منظور کردہ انصاف دلا پانے برخلاف دہشت گردی قانون جاسٹاکے نفاذ سے اقوام کی خود مختاری خطرے میں پڑ جائے گی۔سوڈانی صدر کی جانب سے خرطوم میں جاری کردہ ایک بیان میں امریکی قانون سازوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس قانون پر عمل درآمد سے گریز کریں کیونکہ اس سے دہشت گردی کی کارروائیوں سے متاثرہ افراد کو ان حملوں سے مبینہ طور پر وابستہ کیے گئے ممالک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہوجائے گا۔