جالکوٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین اشتہاری گرفتار کر لئے

119
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

کوہستان اپر۔ 2 نومبر (اے پی پی):کوہستان اپر کے تھانہ جالکوٹ میں ایک کارروائی میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مختیار احمد کی خصوصی ہدایت پر کوہستان اپر پولیس نے امن و امان کو برقرار رکھنے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز و سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ایس ڈی پی او سجاد محمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ جالکوٹ عبدالصمد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے تین اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے،

اشتہاری مجرمان مہتاب ولد بدر جمیل، جانباز ولد افسر خان اور ممر خان ولد بگو اقوام کھتر خیل سکنات جالکوٹ کو پیر بیلہ سے گرفتار کر کے تھانہ جالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔ اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔