جال کے ذریعے مچھلی پکڑنے اور چھلکے والی مچھلی بازار میں فروخت کرنے پر تین ماہ کیلئے پابندی لگا دی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز قصور

228
selling shelled fish
selling shelled fish

قصور۔ 31 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز قصورمہر معوذ اسلم نے کہا کہ ڈی جی فشریزکی ہدایت پر جال کے ذریعے مچھلی پکڑنے اور چھلکے والی مچھلی بازار میں فروخت کرنے پر تین ماہ کیلئے پابندی لگا دی۔ یہ پابندی یکم جون تا 31اگست2024تک لگا ئی گئی ہے‘ عملدرآمد کیلئے ضلعی سطح پر چیکنگ ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی

۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مہرمعوذاسلم نے کہا کہ یہ تین ماہ کا عرصہ مچھلی کی افزائش نسل کا موسم ہوتا ہے۔ اس دوران جال کے ذریعے مچھلی پکڑنا اور منڈی میں بیچنا قانونی خلاف ورزی ہے‘ اس عرصہ کے دوران فش فارمرزبھی اپنے پرائیویٹ فارمز سے مچھلی پکڑنے کیلئے محکمہ سے اجازت لینے کے پابند ہونگے‘خلاف ورزی کی صورت میں محکمہ فشریز قانونی کارروائی کریگا