اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور مارکیٹ ضروریات کے مطابق افرادی قوت پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،مارکیٹ کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کیلئے جامعات زیادہ تعداد میں ہنرمند طلباء تیار کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نیشنل سکل یونیورسٹی اسلام آباد کے سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور مارکیٹ ضروریات کے مطابق افرادی قوت پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،مارکیٹ کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کیلئے جامعات زیادہ تعداد میں ہنرمند طلباء تیار کریں ۔ وائس چانسلر نیشنل سکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے اجلاس کو یونیورسٹی پر بریفنگ دی۔
اجلاس کو دوسرے سینیٹ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کو ایچ ای سی کی جانب سے الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی ، مکینیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی، انفارمیشن انجینئرنگ ٹیکنالوجی، میڈیکل لیب ٹیکنالوجی اور ریاضی کی نئی کلاسز شروع کرنے کا این او سی مل گیا ۔
اجلاس میں نیشنل سکل یونیورسٹی کے 20 اکتوبر 2021 کو ہونے والے دوسرےا جلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔