26.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںجامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی...

جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی 7بجے نماز عید الفطر پڑھائیں گے

- Advertisement -

لاہور۔30مارچ (اے پی پی):وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملک بھر میں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں چند اہم مقامات پر نماز عید الفطر کے اوقات جاری کردیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹائون میں 7بجے نماز عید الفطر پڑھائیں گے جبکہ دوسری نماز 7.45بجے صبح مولانا غلام شبیر نجفی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

جامعہ عرو الوثقی ،مدرس الواعظین ،مسجد شاہ خراسان نیلم بلاک اقبال ٹاون میں بھی 7بجے ہی نماز عید ادا کی جائے گی جبکہ منہاج الحسین جوہر ٹاون ، مسجد کشمیریاں موچی گیٹ،امامیہ مسجد لوکو شیڈ ورکشاپ،جامعہ کریمہ اہل بیت پنجاب سوسائٹی، مسجد امامیہ لال بھاٹی گیٹ میں 7.30 بجے جبکہ مسجد قصر بتول شادما ن ،مسجد شہید عارف الحسینی ، جامعہ باقر العلوم مغلپورہ، قومی مرکز خواجگان شادمان ،جامعہ امامیہ کربلا گامے شاہ ، ناصر باغ میں 8 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ وفاق المدارس کی طرف سے دیگر مقامات پر بھی نماز عید کے اوقات علیحدہ سے جاری کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577357

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں