لاہور۔30مارچ (اے پی پی):جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں عید کا بڑا اجتماع منعقد ہو گا جہاں نماز عیدالفطر 7:30 بجے مولاناقاری ارشد عبید پڑھائیں گے۔ترجمان کے مطابق جامع مسجد مدینہ پرانی انار کلی لاہور میں نماز عیدالفطر 7:30 بجے مولانا حافظ زبیر حسن پڑھائیں گے،جامع مسجدبا ب الجنت،اتاترک بلاک گارڈن ٹائون میں نماز عیدالفطر 7:30 بجے مولانا قاری اجود عبید پڑھائیں گے۔
بیرون شیرانوالہ باغ اندرون شہر لاہور میں نماز عیدالفطر 8:30بجے مولانا میاں محمد اجمل قادری پڑھائیں گے۔ جامع مسجد شیخہ سالم لنک روڈ ماڈل ٹان میں نماز عیدالفطر 6:20 بجے مولانا مفتی شاھد عبید پڑھائیں گے۔جامع مسجد شہدا مال روڈلاہور میں نماز عیدالفطر 6:30 بجے مولانا قاضی یونس انورپڑھائیں گے۔جامع مسجد احسان امیر معاویہ روڈ راجگڑھ لاہور میں نماز عیدالفطر 6:15 بجے مولانا مفتی انیس احمد مظاہری پڑھائیں گے۔جامع مسجدبلال،اے بلاک سبزہ زار سکیم میں نماز عیدالفطر 6:45 بجے مولانا حافظ حسین احمد پڑھائیں گے۔
جامع مسجد، الرحمن، گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں نماز عیدالفطر 7:15 بجے مولانا حافظ عبداللہ مظہر پڑھائیں گے۔ جامعہ محمدیہ قاسمیہ بالمقابل پیکچیز مال مین والٹن روڈ کینٹ لاہورمیں نماز عیدالفطر 7:15 مولانا حافظ اشرف گجر پڑھائیں گے۔جامع مسجد غفوری کھاڑک سٹاپ ملتان روڈ میں نماز عیدالفطر 7:00 بجے مولانا مجیب الرحمن پڑھائیں گے۔جامع مسجدکبری نیو سمن آبادلاہورمیں نماز عیدالفطر 7:00 بجے مولانا عاصم مخدوم پڑھائیں گے۔
جامع مسجد مدینہ لاری اڈہ آٹومارکیٹ بادامی باغ میں لاہورنماز عیدالفطر7:00 بجے مولانا عبدالودود شاہدپڑھائیں گے۔ جامع مسجد دارالشفا، شادمان میں نماز عیدالفطر 7:00 بجے میں حافظ محمد ابراہیم نقشبندی پڑھائیں گے۔جامع مسجدنجم العلوم 872-N پونچھ روڈ سمن آباد نماز عیدالفطر 7:30 بجے مولانافہیم الحسن تھانوی پڑھائیں گے۔ جامع مسجد خضرا سمن آباد میں نماز عیدالفطر 7:30 بجے مولانا عبدالرف فاروقی پڑھائیں گے۔جامعہ منظور الاسلامیہ عیدگاہ کینٹ لاہور میں نماز عیدالفطر 7:45 بجے مولانا اسد اللہ فاروق نقشبندی پڑھائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577360