جامعہ اشرفیہ لاہور میں حج تربیتی پروگراموں کا آغاز 21اپریل سے ہوگا

182
Hajj training programs
APP33-090523 SARGODHA: May 09 - A scholar is discussing the issues of Hajj procedure during two-day Hajj Training Program at the Sargodha Arts Council. APP/HSD/ TZD/ABB

لاہور۔15اپریل (اے پی پی):جامعہ اشرفیہ لاہور میں حسب سابق سالانہ حج تربیتی پروگرام 21 اپریل سے 26 مئی تک ہر اتوار کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک منعقد ہونگے ،ان پروگراموں میں سرکاری اور پرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین شرکت کر یں گے،

مہتمم حافظ فضل الرحیم ، پروفیسر محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علما اور مفتی حضرات خطاب کرتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے فضائل،حج کی فضیلت، مناسک حج،حرمین شریفین اور روضہ رسول پر حاضری کے آداب بیان کریں گے ۔حج تربیتی پروگراموں میں حج پر جانے والی خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے۔