جامعہ اُردو کراچی میں داخلہ ٹیسٹ 28فروری کو ہوگا،ڈائریکٹر ایڈمیشن

116
جامعہ اُردو کراچی میں داخلہ ٹیسٹ 28فروری کو ہوگا،ڈائریکٹر ایڈمیشن

کراچی۔ 26 فروری (اے پی پی):جامعہ اُردو کراچی میں داخلہ ٹیسٹ 28فروری کو منعقد ہوگا۔ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر محمد راشد تنویر کے مطابق ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ ٹیسٹ 28 فروری بروز جمعہ دوپہر 3بجے بی ایس سی بلاک ،اکیڈمک بلڈنگ ،گلشن اقبال کیمپس میں منعقد ہوگا۔

ایم ایس، ایم فل ،پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے والےاہل امیدوار اپناایڈمٹ کارڈ جامعہ کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔