جامعہ بلوچستان اور آفاق کے درمیان معیاری تعلیم اور تحقیقی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

20

کوئٹہ۔ 07 جولائی (اے پی پی):جامعہ بلوچستان اور آفاق کے درمیان معیاری تعلیم، صلاحیت سازی، علمی ترقی اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں ۔تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق شاہوانی نے کی، جبکہ آفاق کی نمائندگی عامر زیب ڈائریکٹر ٹریننگ نے کی۔ تقریب میں عبدالنعیم رند ، ڈاکٹر کنیز فاطمہ،ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر زینب بی بی ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کاکڑ، ڈاکٹر عبد الناصر کیھازئی ڈی جی اسٹوڈنٹس افیئرز، ڈاکٹر صفیہ بانو، جناب طیب فرید خان ڈائریکٹر اے ایل سی آفاق، محمد صادق سمالانی ڈائریکٹر تعلقات عامہ، محمد اعجاز

اور محمد فہیم لودھی نے شرکت کی۔اس یادداشت کے تحت دونوں ادارے درج ذیل شعبوں میں تعاون کریں گے طلبا، اساتذہ اور انتظامی عملے کے لیے صلاحیت سازی کی تربیت تدریسی و تحقیقی وسائل کا باہمی تبادلہ مینجمنٹ سائنسز اور تعلیم میں مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کا فروغ بلوچستان میں اعلی تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی اشتراک معاہدے کے تحت طیب فرید خان آفاق اور ڈاکٹر کنیز فاطمہ، ڈائریکٹر آئی ایم ایس جامعہ بلوچستان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے

جو تمام سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی نگرانی کریں گے۔یہ شراکت داری نہ صرف بلوچستان میں تعلیمی و تحقیقی ترقی کو فروغ دے گی بلکہ ایک دیرپا تعلیمی تعاون کی بنیاد بھی رکھے گی۔