کوئٹہ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):جامعہ بلوچستان کے فیکلٹی ٹریننگ سینٹر اور بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچر کے مشترکہ تعاون و اشتراک عمل سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اختتامی تقریب منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ظہور احمد بازئی تھے۔ورکشاپ میں بلوچستان اکیڈمی کے نمائندگان ، جامعہ کے فیکلٹی ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد علی بلوچ، ڈائریکٹر میروائس کاسی اور جامعہ بلوچستان اور بلوچستان اکیڈمی کے اساتذہ نے شرکت کی۔
جامعہ کے وائس چانسلر نے اپنے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے پیشہ ورانہ سلاحیتوں کو نکھارنے ، پڑھنےو پڑھانے کا طریقہ کار ، جدید سائنسی اور ٹیکنالوجی زرائع کی جانب منتقلی ، طلبہ کی بہتر رہنمائی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے مشترکہ علمی ، تربیتی سرگرمیاں مثبت اقدام ہے اور مشترکہ طور پر تعلیمی سرگرمیوں سے اداروں کے مابین بہتر تعلقات ، ایک دوسرے کے تجربات اور علمی معلومات سے استفادہ اور صوبے میں علم و تحقیق کے فروغ ، کارآمد انسانی وسائل کی پیداوار میں اضافہ اور بہتر سمت کے تعین کو ممکن بنایا جاسکتا ہے اور اساتذہ کا پیشہ ورانہ اور نسل نو کو علم سے آراستہ کرنا ہے اور یقیناََ کالجز اساتذہ تربیتی ، علمی سرگرمیوں کو صوبے کی کالجز اور علاقوں کے لئے بروکار لائیں گے۔اختتامی تقریب سے کالجز کے نمائندگان اور دیگر نے تربیتی و علمی سرگرمیوں کو اہمیت کا حامل کرار دیا ۔ جامعہ کے کاوشوں کو سراہااور مستقبل میں مشترکہ طور پر علمی و تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تعاون و اشتراک عمل کو پروان چڑھایا جائے گا۔ اختتامی تقریب میں معققین نے تربیتی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور مہمان خصوصی نے شرکا ءمیں اسناد تقسیم کئے ۔