31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںجامعہ زرعیہ میں کسان میلہ بھرپور طریقے سے جاری، فینسی برڈ شو،...

جامعہ زرعیہ میں کسان میلہ بھرپور طریقے سے جاری، فینسی برڈ شو، نیزہ بازی مقابلہ جات، نیوٹریشن فیسٹیول کا بھی افتتاح کردیاگیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں جاری کسان میلے کے تیسرے روز فینسی برڈ شو، نیزہ بازی مقابلہ جات، نیوٹریشن فیسٹیول اور آرٹ اینڈ لٹریچر کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کیا جبکہ اس موقع پر کنوینر کسان میلہ آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر ریاض ورک، ڈین اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر قمربلال، ڈاکٹر فواد احمد، ڈین فوڈ سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق بٹ، ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس ڈاکٹر عمران پاشا، پرنسپل آفیسر تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد جلال عارف، سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی، ڈاکٹر عرفہ بن طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈوومنٹ فنڈ ڈاکٹر رانا عامر سمیت یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرزکے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلباکی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ کسان میلہ یونیورسٹی کی روایت رہی ہے جس میں کسانوں، پالیسی میکرز، زرعی سائنسدان، انڈسٹری اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم کے تحت غذائی خودکفالت کیلئے اپنا کردار ادا کرنے اور حکمت عملی بنانے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمیں مصنوعی زندگی کو چھوڑ کر فطرت کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہو گا تاکہ نہ صرف ہمارا ایکوسسٹم بہتر ہو سکے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ صحت کے جملہ مسائل پر بھی قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دو روزہ نیزہ بازی میں ہزار سے زائد گھڑسوار اپنے جوہر دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ انسان کو خوشی پیدا کرنے کا سماں پیدا کرتا ہے اور آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول میں طلبا کو ان کی خداداد صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ فن کو بھی نکھارنے کا ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ فینسی برڈ شو میں سینکڑوں قسم کے پرندے سجائے گئے ہیں جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

نیوٹریشن فیسٹیول میں طلبانے فوڈ کے مختلف سٹال سجائے اور اس کے ساتھ ساتھ صحت کو بہتر بنانے کے مزید مشورے بھی دیئے گئے۔

کنوینر ڈاکٹر ریاض ورک نے بتایا کہ جمعہ کو کسان کنونشن، نیزہ بازی کے فائنل مقابلہ جات، فوٹوگرافی، ویڈیوگرافی اور پوسٹر سازی کے مقابلہ جات منعقد کئے گئے جبکہ آج 5اکتوبربروز ہفتہ کو فوٹوایگزی بیشن، مقابلہ حسن گھوڑیاں، کبڈی اور گرے ہاؤنڈ ریس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف تقریبات کا سلسلہ کسان میلے کے تحت 9اکتوبر تک جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508330

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں