34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںجامعہ زرعیہ کے زیر اہتمام ایک روزہ’’ واہڈیاں میلہ 6‘‘ مئی کو...

جامعہ زرعیہ کے زیر اہتمام ایک روزہ’’ واہڈیاں میلہ 6‘‘ مئی کو منعقد ہوگا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 22 اپریل (اے پی پی):’’واہڈیاں دی خوشبو ساڈی مٹی دی پہچان‘‘ کے عنوان سے جامعہ زرعیہ کے زیر اہتمام ایک روزہ ’’واہڈیاں میلہ‘‘ 6 مئی کو منعقد ہوگا۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف فارمز کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ مذکورہ شاندار و روایتی واہڈیاں میلہ کا انعقاد ایگری ٹورازم کلب، سینئر ٹیوٹر آفس اور ڈائریکٹوریٹ آف فارمزجامعہ زرعیہ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 6 مئی کو مذکورہ میلہ کی افتتاحی تقریب صبح 9 بجے ڈائریکٹوریٹ آف فارمز میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی جامعہ زرعیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی ہوں گے جبکہ اس موقع پر یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور اہم شخصیات سمیت طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ میلہ شام5 بجے سے رات 10 بجے تک ڈی گراؤنڈ جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں جاری رہے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ میلہ میں کسانوں اور طلبا کیلئے روایتی و غیر روائتی فصلوں سے متعلقہ معلوماتی سٹالز، جدید زرعی آلات، ستو، حلوہ، بکلیاں، دیسی کھانے، ساگ، مکئی کی روٹی، مکھن، لسی، گڑ والے چاول، کھیر، جلیبی، بگھی کی سواری، برتن سازی، گھریلو دستکاریاں اور زرعی تہذیب کے دلکش سٹالز بھی میلے کی رونق کو دوبالا کرنے کیلئے موجود ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ واہڈیاں میلہ کے شایان شان انعقاد کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیکر تیاریاں زور و شور سے شروع کردی گئی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585681

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں