جامعہ سندھ کا موسم گرما کی تعصیلات 20 جون سے 16 اگست تک کرنے کا اعلان

86
University of Sindh Jamshoro

حیدرآباد۔ 13 جون (اے پی پی):جامعہ سندھ جامشورو میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت جامعہ سندھ اور اس کے تمام کیمپ 20 جون سے 16 اگست تک بند رہیں گے۔ تمام اساتذہ کو پہلے سمسٹر کے امتحانی نتائج 30 جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ سندھ اور اس کے تمام کیمپ 20 جون سے 16 اگست 2024ء تک موسم گرما کی تعطیلات ہونے کی وجہ سے تدریسی عمل بند رہے گا، تاہم جامعہ کا تمام انتظامی عملہ حسب معمول اپنی ڈیوٹیوں پر موجود رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کیمپس کے پرو وائس چانسلرز، فوکل پرسنز، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز و شعبوں کے سربراہان ہفتے میں دو روز پیر اور منگل پر اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں تمام اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے سمسٹر کے امتحانی نتائج 30 جولائی 2024ء تک جمع کرائیں۔