پشاور۔ 14 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ جامعہ پشاور اور کوالٹی اشورنس ایجنسی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے اشتراک سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ورکشاپ میں جامعہ پشاور کے تمام شعبہ جات سے دو دو فیکلٹی ممبران نے بطور ٹیم ممبر شرکت کی۔
جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے بطور مہمان خصوصی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تربیتی ورکشاپ جامعہ کے تدریسی پروگرامز کے معیار کو بہتر بنانے اور اعلیٰ تعلیمی معیارکو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ جامعہ پشاور ظہور احمد نے شرکاء کو ویلکم کہا اور پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
ورکشاپ کے ریسورس پرسن ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عمران اللہُ خان مروت نے سیشن کے دوران شرکاء کو کوالٹی اشورنس، پروگرام آؤٹ کمز اور اکریڈیٹیشن کے جدید تقاضوں پر تربیت دی گئی۔ جامعہ پشاور کے تمام تدریسی پروگرامز کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تقاضوں کے عین مطابق بنا کر تعلیمی معیار اور انٹرنیشنل رینکنگ کو بہتر بنایا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596958