جامعہ کراچی ، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس ریگولرکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

137
University of Karachi

کراچی۔ 27 اگست (اے پی پی):جامعہ کراچی نے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس ریگولرکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے)ریگولر کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 13 ستمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔

ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس (اے ڈی اے)سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7ہزار روپے فیس کے ساتھ جبکہ باہم کے طلبہ 14ہزار روپے فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔