جامعہ کراچی میں بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کی مناسبت سے جمعہ کو سیمینار ہوگا

124

کراچی۔ 09 جنوری (اے پی پی):شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو چیئر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار 10جنوری کو صبح11بجے منعقدہوگا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت جبکہ وزیربرائے ویمن ڈیولپمنٹ حکومت سندھ شاہینہ شیر علی اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سید نجمی عالم خطاب کریں گے