کراچی۔ 03 اگست (اے پی پی):جامعہ کراچی میں”یوم استحصال،کشمیرکا بحران“کے عنوان سے سیمینار 5 اگست کو ہوگا۔جاری اعلامیہ کے مطابق سیمینار کا اہتمام دفترمشیر امورطلبہ جامعہ کراچی نے کیا جو صبح 11 بجے چائنیزٹیچرز میموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں ہوگا۔
سیمینار کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کریں گے جبکہ سابق سفیر وتجزیہ نگار جمیل احمد خان،پاکستان سٹڈی سینٹر جامعہ کراچی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر سید جعفر احمد اور شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی کی سابق چیئر پرسن پروفیسرڈاکٹر تنویر خالد خطاب کریں گی۔