کراچی۔ 14 جنوری (اے پی پی):جامعہ کراچی نے ایوننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 17 جنوری تک توسیع کردی۔انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 17 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس صبح 10 تاشام 4 بجے ایڈمنسٹریشن بلڈنگ میں واقع ڈائریکٹو ریٹ آف ایڈمیشنزمیں قائم کاؤنٹرپر جمع کراسکتے ہیں۔